Ads 468x60px

Full тiмє мαѕтi

Tuesday 4 September 2012

Breaking News

کوٹلی میں مسافر بس کھائی میں جاگری،20افراد زخمی

آزادکشمیر کے علاقے کوٹلی میں مسافر بس گہری کھائی میں گرجانے سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کھوئی جانے والی مسافر بس تتہ پانی کے مقام پر سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو بچاتے 
ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ،اہل علاقہ اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالا اور انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 10 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون سمیت 10 افراد زیرعلاج ہیں۔

Breaking News


آزاد کشمیر میں شدید بارشیں،17افراد بہہ گئے،4لاشیں نکال لی گئیں

آزاد کشمیر کی تحصیل نصیر آباد میں گذشتہ شب سے جاری شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور اطلاعات کے مطابق قریبی علاقے مچھیارا میں 2خواتین اور4بچوں سمیت17افراد بہہ
گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر علاقے میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ ڈائرکٹر ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ملک شاہد کے مطابق ڈوبنے والے 4افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ بہہ جانے والے باقی 13 افراد کی تلاش جاری ہے۔

Breaking News