لاہور: بندروڈ پرواقع کولڈ اسٹورمیں آگ لگنے سے 25 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے نعمان شیخ کے مطابق یہ 2 منزلہ رہائشی عمارت تھی جس میں کارخانہ قائم کردیا گیا تھا
۔جنریٹرمیں لگنے والی آگ نے کارخانے میں موجود کیمیکل کے ڈرمز کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث آگ نے
شدت اختیارکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جس وقت کارخانے میں آگ لگی اس وقت عمار ت میں 30 سے 35 افراد موجود تھے۔ اندراورباہر
جانے کے لئے ایک ہی دروازہ ہونے کی وجہ سے لاشوں اورزخمیوں کو دیوار اورعمارت کے شیشے توڑ کر نکالا گیا
۔