Ads 468x60px

Full тiмє мαѕтi

Showing posts with label Breaking News. Show all posts
Showing posts with label Breaking News. Show all posts

Wednesday, 3 October 2012

سیف اورکرینہ کی شادی؛ پٹوڈی میں واقع محل کی تزئین وآرائش جاری

نیمرانا ہوٹل کے ایک ملازم کے مطابق نیمرانا ہوٹل کے کمروں کی 25 اکتوبر تک بکنک کروائی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
گورگاؤں:  پٹوڈی میں واقع سیف علی خان کے آبائی محل کی  تزئین و آرائش کی جارہی ہے اورامکان ہے کہ سیف،کرینہ کی شادی اسی محل میں ہوگی۔
پٹوڈی میں واقع سیف علی خان کی آبائی محل ’’نیمرانا‘‘ ہوٹل کے طور پر چلایا جا رہا ہے، 16 اکتوبر کو سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے لئے اس کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے، جبکہ نیمرانا ہوٹل انتظامیہ کے مطابق  ہوٹل کے کمروں کی 25 اکتوبر تک بکنک کروائی گئی  ہے لیکن میں یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ سیف اورکرینہ کی شادی اسی محل میں ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ  سے شرمیلا ٹیگور محل کا باقاعدگی سے دورہ کر رہی  ہیں، سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹوڈی اور ان کے آباءاجداد  کی قبریں بھی محل کے احاطے میں واقع ہیں، پٹوڈی کی برسی کے موقع  پر شرمیلا ٹیگور نے بتایا تھا کہ سیف علی کی شادی ممبئی میں اور استقبالیہ  دہلی میں دیا جائے گا، انہوں نے ممکنہ پنڈال کے طور پر پٹوڈی محل کا ذکر نہیں کیا تھا۔
نیمرانا ہوٹل کے مینیجر نیرج جین کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی تزئین و آرائش ہے اس کے علاوہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔


Sunday, 30 September 2012

بھارت سے دوستی کے لئے پاکستانی ٹیم کو ہارنے کی ہدایت؟


میچ شروع ہونے سے پہلے ہی افواہ پھیل گیی ہے 

سوشل میڈیا میں اچانک اس خبر نے گشت کرنا شروع کردیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اہم سرکاری شخصیت نے بھارت سےمیچ ہارنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ پاکستان کے بھارت سے تعلقات بہتر بنائے جاسکیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اہم سرکاری شخصیت خود یہ میچ دیکھنے پہنچی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے خود اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ اس سےقبل بھی ورلڈ کپ کے دوران پراسرار طور پر پاکستانی ٹیم میچ ہار گئی تھی اور عین اسی دوران پاکستانی وزیراعظم خود میچ دیکھنے وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ اگر آج کا میچ بھارت ہار گیا تو وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا اس لئے رحما ن ملک نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔
ہماری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہے الله انہیں کامیابی دے
سب بولوں آمین

Breaking News

Friday, 28 September 2012

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان



اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے. وزرات پیٹرولیم کے مطابق تیس ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں چھہ روپے فی لیٹر کمی اور سی این جی کی قیمت میں پانچ روپے ستر پیسے روپے فی کلو کمی متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں بھی پچاس سے ساٹھ پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

Breaking News

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور بلاول زرداری کا اسکینڈل کس طرح پکڑا گیا؟ نئے انکشافات




رپورٹ: پریٹی میمن

پاکستانی خاتون وزیر خارجہ اور بلاول زرداریبھاگ کرجلد ہی سوئیٹزرلینڈ میں شادی کرنے والے ہیں۔ یورپ کی ایک بہت ہی اعلی خفیہ ادارے نے اپنی مصدقہ رپورٹ میں پاکستان کی کم عمر اور حسینہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور پاکستانی صدر زرداری کے واحد اور نوجوان بیٹے بلاول کے درمیان پلنے والے رومانس کا تفصیلی اور ویڈیوز کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ بلاول بھٹو پاکستان کے سب سے بڑی پارٹی پی پی پی کے صدر بھی ہیں اور مقتول بے نظیر بھٹو کے واحد بیٹے اور سوئیٹزرلینڈ میں چھپائی گئی ان کی اربوں ڈالر کی خفیہ دولت کے قانونی وارث بھی ہیں۔ بلاول زرداری نے جب سے اپنے والد اور پاکستانی صدر زرداری کو یہ فیصلہ سنایا ہے کہ وہ حنا ربانی کھر سے شادی کرنےجا رہے ہین تب سے وہ شاک میں ہیں اور باپ بیٹے کے درمیان سرد جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ عین اسی دوران حنا ربانی کھر نے اپنےارب پتی شوہر فیروز گلزار کو بتا دیا ہے کہ وہ بلاول سے عشق کرتی ہین اور ان سے شادی کرنا چاہ رہی ہیں اس لئے وہ انہیں طلاق دے دیں۔ حنا ربانی کھر کی اس شوہر سے دو بیٹیاں ہیں جن کے نام انایا اور دینا ہیں۔ حنا ربانی کھر 19نومبر 1977 کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کے والد مشہور اور متنازعہ سیاستدان غلام مصطفی کھر ہیں۔ یہ بھی اپنی بیویوں کےلئے مشہور رہے ہیں اور ان کی رومانوی داستانیں دلچسپی سے سنائی جاتی ہیں۔ پاکستا ن کی انتہائی بڑی زمیندار اور وڈیرہ فیملی سے تعلق رکھنے والی حنا ربانی کھر کا خاندان گائوں کھر غربی، تحصیل کوٹ ادو مظفر گڑھ پنجاب سے تعلق رکھتا ہے اور غلام ربان کھر پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔ اس خاندان کے کئی باغات اور بہت بڑی زمینیں ہیں جب کہ یہ ایک اسٹیل مل کا بھی مالک ہے۔حنا ربانی کھر نے پہلے پاکستان میں لاہور کی لمس یونیورسٹی سے 1995 میں تعلیم حاصل کی اور پھر وہ لندن چلی گئں اور وہاں 1999 تک تعلیم حاصل کرتی رہیں، اس کے بعد امریکہ چلی گئیں یونیورسٹی آف میس چیسٹیس سے ماسٹر کی ڈگری ہاسپیٹل اور ٹورازم منیجمنٹ میں حاصل کی اور یہ تھا سن 2002۔
اس کے بعد 2004 میں شوکت عزیز نے ان کو پاکستانی سیاست میں متعارف کرایا۔ کہا جاتا ہے کہ شوکت عزیز عورتوں کے رسیا تھے اور ہر عورت پر ڈورے ڈالتے تھے۔ اس سے قبل 2002 میں حنا ربانی کھر کے خاندان کے تمام افراد انتخابات کے لئے نااہل ہوچکے تھے کیونکہ کسی کےپاس بھی بی اے کی ڈگری نہ تھی اس لئے انہوں نے اپنی بیٹی حنا ربانی کھر کو آگے کردیا جو آسانی سے جیت کر قومی اسمبلی میں آگئیں جہاں سے 2004 میں رنگین مزاج وزیر اعظم شوکت عزیز نے انہیں اپنا وزیر خزانہ بنا لیا۔ اس وقت حنا ربانی کھر پی پی کی ممبر نہیں بلکہ ق لیگ کی ممبر تھیں اور ق لیگ ہی برسر اقتدار تھی۔ 2005 تک حنا ربانی کھر شوکت عزیز کی سرپرستی میں کام کرتی رہیں اور ان کی مددگار کاکام کرتی تھیں۔ خاتون اور حسین ہونے کی وجہ سے انہیں بہت جلد کامیابی ملتی تھی۔ مثلا 2005 کے زلزلے میں انہیں امداد مانگنے کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور انہوں نے کامیابی سے یہ کر کے دکھایا۔
2008 میں جب انتخابات ہونے جا رہے تھے تو حنا ربانی کھر نے ق لیگ چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کرلی اور پھر وہ یوسف رضا گیلانی کی پی پی حکومت میں بھی وزیر بن گئیں۔
یورپی خفیہ ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول زرداری کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ تعلقات رکھنا ٹھیک ہے مگر ایک شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں سے شادی کرنا درست نہیں بلکہ پاگل پن ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے نا صرف بلاول کا سیاسی کیئریر ختم ہو کر رہ جائے گا بلکہ پی پی کی قیادت بھی زرداری خاندان سے نکل کر کھر خاندان کے پاس جا سکتی ہے۔ خفیہ ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پاکستانی صدر ہی ہیں کہ جن کی ایما پر اب حنا ربانی کھر اور ان کے شوہر کی ٹیکسٹائل مل کے بجلی کے بھاری بل معاف کرانے کا اسکینڈل خفیہ اداروں کی طرف سے پھیلایا جا رہا ہے تاکہ انہیں سبق سکھایا جا سکے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حنا ربانی کھر، ان کے شوہر اور ان کا خاندان این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے اور بڑے گھپلوں میں ملوث ہے جنہیں اب کھولنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اس مرحلے پر اپنے والد کا جارحانہ رویہ دیکھ کر بلاول کو اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ اس کی وجہ سے حنا ربانی کھر اور ان کے خاندان کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، اس نے اپنے والد صدر زرداری کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے حنا ربانی کھر کو ستانا بند نہ کیا تو وہ پی پی کی صدارت سے استعفی دے کر ملک چھوڑ جائے گا۔ بلاول نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ حنا ربانی کھر سےشادی کر کے سوئیٹزر لینڈمین مقیم ہو گا جہاں حنا ربانی کھر کی دونوں بیٹیاں بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ بعد میں بلاول نے اپنے والد صدر زرداری کوبتایا کہ حنا ربانی کھر اس بات پر راضی ہوگئی ہیں کہ وہ اپنی بیٹیاں،طلاق کے بعد اپنے شوہر کےپاس ہی چھوڑ جائین گی۔ واضح رہے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی خفیہ دولت سوئیٹزر لینڈ میں چھپا رکھی ہے جو کہ کئی ارب ڈالر بنتی ہے اور اس دولت کا قانونی وارث بلاول ہی ہے۔ خفیہ ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حنا ربانی کھر اور بلاول کے درمیاں تعلقات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایوان صدر اسلام آباد میں صدرزرداری نے اپنی آنکھوں سے دونوں کو تنہائی میں دیکھ لیا۔ حناربانی ایوان صدر آئی تھیں جب کہ بلاول وہیں پر مقیم ہین۔ اس کےبعد صدر زرداری نے دونوں کےموبائل کا ریکارڈ نکلوایاتو ہوشربا انکشافات منتظر تھے۔ ایک اور انکشاف حنا ربانی کھر کی طرف سے بلاول کو بھیجا گیا ایک کارڈ تھا جس ان کے ہاتھ سے لکھا تھا:
ہمارے تعلقات کی بنیاد ہمارے اندر ہی ہے اور بہت جلد ہم ایک دوسرے کے ہوجائین گے۔
اس سب نے صدر زرداری کو ہلاکر رکھ دیا ہے مگر وہ کچھ کر نہیں پارہے اور سرد جنگ عروج پر ہے۔ یاد رہے کہ بلاول زرداری عمرمیں حنا ربانی کھر سے 11 سال چھوٹے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی بلاول زرداری کا کچھ لڑکیوں کے ساتھ ایک جنسی اسکینڈل سامنے آیا تھا۔ —
 — 

Breaking News

Monday, 24 September 2012

کالاباغ،ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب



کالاباغ کے قریب ماڑی انڈس میں ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ منفرد تقریب امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدرسہ اما م خمینی ماڑی انڈس کے سبزہ زا ر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ضلع میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، ماڑی انڈس، چکوال سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے شامل تھے جو غربت اور تنگدستی کے باعث شادی کے اخراجات اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔ 

تقریب میں شریک جوڑوں کا علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھایا گیا۔ امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا ہے کہ ہر دلہن کو 70 سے 80 ہزار روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا۔ تقریب میں شریک جوڑوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرسٹ کی سماجی خدمات قابل قدرہیں۔
Breaking News

Saturday, 22 September 2012

میڈیا غیرملکی پالیسی پرگامزن ... ناموس رسالت کے ایشو کو اٹھانے کیبجائے نقصانات کو ہائی لائٹ کے مشن میں مصروف


الیکٹرانک میڈیا کا اصل کام تعصب دکھانا مقصود ہے جن ایشوز کو اٹھانے پر زور لگا رہا ہے بے نظیر کے قتل پر اس موقع سے زیاده نقصانات ہوئے تھے وہاں یہ نقصانات کو اتنا بڑھا چڑھا کر بیان نہیں کرتا جتنا کہ اُس ’’ایشو‘‘ کو اٹھانے اور ہائی لائٹ کرنے پر جوکہ معاملے کی اصل جان ہوتی ہے۔ ناموس رسالت کے ایشو کو نہیں اٹھا رہا البتہ اس سے سامنے آنے والے نقصانات کو ہائی لائٹ کرتا جارہا ہے۔ سمجھنے والے خوب سمجھتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا خباثت کارفرما ہے۔


میڈیا کے ظالمو .... تمہاری چیخیں آج ہی کیوں نکلیں؟

نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی آبرو پر حرف اٹھانے والی اس ملعون فلم کے منظرعام پر آئے کتنے دن ہوچکے؟

کتنی دیر سے دنیا بھر کی سکرینوں اور اخباری صفحات پر خیرالبشر صلى اللہ علیہ وسلم کا ٹھٹھہ اور مذاق ہورہا ہے؟ ... اس پر تمہاری چیخیں کیوں نہ نکلیں؟

یہ پریشانی جو آج تمہارے تن بدن میں نظر آرہی ہے، اتنے دن کہاں روپوش رہی؟

اسلام پسندوں کے پرامن مظاہروں کو تم نے کوریج دی ہی کب ہے۔

اسلام پسندوں کے بعض جذباتی طبقوں میں یہ فرسٹریشن پیدا کرنے کے ذمہ دار تو تم خود ہو

یعنی جب وہ ’پرامن‘ ہوتا ہے تو کسی توجہ کے قابل نہیں ہوتا اور جب وہ ’پرامن‘ نہیں رہتا تو مذمت کے قابل ہوتا ہے۔ تمہارا خیال ہے کوئی اس خباثت کو نہیں سمجھتا۔۔۔

یاد رکھو، یہاں ایک آتش فشاں کھل رہا ہے

تمہارا وہ مغرب نواز اور قادیانیت نواز کردار بہت کھل کر سامنے آرہا ہے

اس ملک کو رخ دینے کا تمہارا یہ خواب پورا ہونے والا نہیں

ناموس رسالت کے مسئلہ سے اٹھنے والا یہ سیلاب، جو شعور اور آگہی کی منزلیں تیزی کے ساتھ طے کرنے لگا ہے، عنقریب تمہارا بہت کچھ بہا لے جانے والا ہے۔
Breaking News

Thursday, 20 September 2012

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کل لاہور ، کراچی سمیت 7 بڑے شہروں موبائل سروس صبح 9 سےرات 11 بجے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.



وزارت داخلہ نے عید الفطر کے بعد دوسری مرتبہ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو رپورٹ ملی ہے کہ جمعہ کو یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر دہشت گرد بم دھماکے سمیت دیگر کارروائیاں کر سکتے ہیں جس کے باعث کل 9 بجے صبح سے رات 11 بجے تک موبائل سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیلولر فون کمپنیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
 سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کل لاہور ، کراچی سمیت 7 بڑے شہروں موبائل سروس صبح 9 سےرات 11 بجے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Wednesday, 19 September 2012

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورنے مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا

بالی ووڈ کے دیگراداکاروں نے بھی کرینہ کے اس فیصلے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: آئی اے این ایس
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورنے سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق پٹودی خاندان کرینہ کپور کےاس فیصلے  سے بہت خوش ہے لیکن کپور خاندان کرینہ کے اس  فیصلےپر ناراض ہے۔ کرینہ کپور کا خاندان سیف علی خان سے ان کی شادی پر رضامند تو ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ کرینہ اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی۔ تاہم کرینہ کپورنے خاندان کی ناراضگی کے باوجود مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا ہے اورگھروالوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انہوں نے مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا لہٰذا ان کی شادی میں کوئی بھی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے دیگراداکاروں نے بھی  کرینہ کے اس فیصلے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے کسی بھی اداکارہ کو اپنا مذہب تبدیل نہیں کرنا چایئے۔
سیف علی خان  کی والدہ  شرمیلا ٹیگور نے بھی نواب پٹودی سے شادی کے بعد اپنے مذ ہب کو خیر باد کہہ کر مسلمان ہو گئی تھیں اور ان کا اسلامی نام عائشہ سلطانہ رکھا گیا تھا۔

Breaking News

Sunday, 16 September 2012

White House Request to remove anti-Islam video gets refused by YouTube

San Francisco: Google, in compliance with YouTube, denied to remove the anti-Islam movie entitled ‘Innocence of Muslims’ disapproving White House request on Friday.
According to Google’s report it was banning the video in India and Indonesia after censoring it in Egypt and Libya on Wednesday. Us Embassies have been criticized by various countries regarding the blasphemous movie that affronted Prophet Mohammad (PBUH).
According to Reuters Report, the US Ambassador to Libya and three other Americans were killed in a flaming siege on the embassy in Benghazi on Tuesday.
We’ve restricted access to it in countries where it is illegal such as India and Indonesia, as well as in Libya and Egypt, given the very sensitive situations in these two countries.
“This approach is entirely consistent with principles we first laid out in 2007, said by Google
White House Request to remove anti-Islam video gets refused by YouTube

Friday, 14 September 2012

پیڑول اور سی این جی کی قیمتوں میں پھر اضافہ متوقع


آئندہ پیر سے ملک میں پٹرول ساڑھے پانچ روپے سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سوا ایک روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ پانچ روز میں خام تیل او
سطا دو ڈالر فی بیرل مہنگا ہواجو 113ڈالر سے بڑھ کر 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ، ذرائع کے مطابق سترہ ستمبر سے پٹرول ساڑھے پانچ روپے مہنگا جبکہ ڈیزل سوا ایک روپے تک فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 40پیسے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں ڈیڑھ سے دو روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کے سوا تمام پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے ذرائع کے مطابق اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مبنی سمری کل وزارت پٹرولیم کو بجھوائے گی ۔ذرائع کے مطابق سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ 



پیڑول اور سی این جی کی قیمتوں میں پھر اضافہ متوقع

اسلام مخالف فلم کیخلاف عرب ممالک سراپا احتجاج


امریکی پادری کی جانب سے اسلام مخالف اور توہین آمیز فلم انٹر نیٹ پر جاری کرنے کے بعد عرب ممالک میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلیری کلنٹن نے فلم کو نفرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج پرتشدد نہیں ہونا چاہیے 
Breaking News

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن، فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت منظور


بلدیہ ٹاوٴن میں ہولناک آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالکان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ جن ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی ان میں عبد العزیز، شاہد بیلہ اور راشد بیلہ شامل ہیں۔ ضمانت سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بنچ کے جج حسن اظہر رضوی نے 5،5 لاکھ روپے کے عوض 8دن کیلئے منظور کی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ ٹاوٴن میں واقع فیکٹری میں ملکی تاریخ کی بدترین آتشزدگی میں 260افراد جاں بحق اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
Breaking News

Thursday, 13 September 2012

ایپل نے جدید آئی فون فائیو نامی سمارٹ فون لانچ کردیا

سان فرینسسکو: ڈیجیٹل الیکٹرانکس کی معروف کمپنی ایپل نے جدید اور موثر آئی فون فائیو نامی سمارٹ فون لانچ کردیا.
2007 سے اب تک دنیا بھر میں 24 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آئی فون فروخت کرنے کے بعد سان فرینسسکو میں ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کوک نے آئی فون فائیو بھی لانچ کر دیا،  آئی فون فائیو کا ماڈل فورایس کے مقابلے میں 18 فیصد پتلا اور وزن میں 20 فی صد کم ہے ،اس کی سکرین پہلے سے بڑی اور سائز 4 انچ ہے، نئے ماڈل پر انٹرنیٹ کی رفتار پچھلے ماڈل کے مقابلے میں دوگنی ہے جبکہ فون میں نصب کیمرہ کسی بھی حریف سمارٹ فون کے کیمرے سے بہتر ہے، اپیل نے نئے ماڈل میں پراسیسر A6  استعمال کیا ہے جو سائز میں چھوٹا مگررفتار میں تیز ہے۔
ماہرین کے مطابق آئی فون فائیو فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرسکتا ہے، ایپل آئی فون فائیو 21 ستمبر کو مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا

ایپل نے جدید آئی فون فائیو نامی سمارٹ فون لانچ کردیا
ایپل نے جدید آئی فون فائیو نامی سمارٹ فون لانچ کردیا


Wednesday, 12 September 2012

KARACHI: The death toll from a garment factory fire in Baldia Town area of Karachi rose to 289

KARACHI: The death toll from a garment factory fire in Baldia Town area of Karachi rose to 289 as more bodies were recovered from the gutted building, the city’s top administration official said Wednesday.
According to reports, 88 dead bodies were brought to Civil Hospital, 77 to Jinnah and 96 were taken to Abbasi Shaheed Hospital

کراچی میں گذشتہ روز فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد289ہو گئی

 ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر کے مطابق 77افرادکی لاشیں جناح اسپتال، 96 

لاشیں عباسی اسپتال اور 88سول اسپتال پہنچائی گئیں۔

KARACHI: The death toll from a garment factory fire in Baldia Town area of Karachi rose to 289

Tuesday, 11 September 2012

ہماری دینا اجڑ گئی لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں پر غش کھا کر گرتے رہے


زبیدہ کے نالوں نے ہسپتال کے عملے کو بھی رلا دیا، جس کے دو بھائی مر جائیں وہ روئے

 بھی نہ، پولیس اہلکار کے ہتک آمیزرویہ پرخاتون کا احتجاج 

Breaking News


کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی

کراچی میں حب ریور روڈ پر گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 111 افراد جھلس 

کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ آگ پر 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا.



لاہور: کولڈ اسٹورمیں آگ لگنے سے25 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: بندروڈ پرواقع کولڈ اسٹورمیں آگ لگنے سے 25 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے نعمان شیخ کے مطابق یہ 2 منزلہ رہائشی عمارت تھی جس میں کارخانہ قائم کردیا گیا تھا

۔جنریٹرمیں لگنے والی آگ نے کارخانے میں موجود کیمیکل کے ڈرمز کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث آگ نے 

شدت اختیارکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جس وقت کارخانے میں آگ لگی اس وقت عمار ت میں 30 سے 35 افراد موجود تھے۔ اندراورباہر

 جانے کے لئے ایک ہی دروازہ ہونے کی وجہ سے لاشوں اورزخمیوں کو دیوار اورعمارت کے شیشے توڑ کر نکالا گیا
۔


Breaking News

پاکستان گوگل کے لیے اشتہارات کی مد میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی

گوگل حکام کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین میں اضافےکی وجہ سے یہ گوگل کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے, ایلسٹریشن ، جمال خورشید
کراچی: پاکستان گوگل کے لئے اشتہارات کی مد میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی، پاکستان میں اشتہارات کی مارکیٹ50 کروڑ ڈالرزہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اشتہاری مارکیٹ میں گوگل کا 1.3 فیصد حصہ ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دس ویب سائٹس میں سے 4 گوگل کی ہیں، گوگل حکام کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں اور ان میں تیزی سے اضافے کے باعث پاکستان گوگل کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی ہے۔

Breaking News

Monday, 10 September 2012

بلوچستان میں بارشوں سے کئی اضلاع زیر آب


بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے گیارہ اضلاع متاثرہوئے ہیں۔کئی شہر زیرآب آگئے،ڈیرہ مراد جمالی میں امدادی کارروائیوں کیلئے فوج کو طلب کرلیاگیا،پٹریاں ڈوبنے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Breaking News

کراچی کشتی حادثہ: مزید10 لاشیں برآمد، 15 کی تلاش جاری


کراچی کے قریب سمندر کی تیز ہواؤں کی نذر ہونے والی کشتی کےدس ماہی گیروں 

کی لاشیں مل گئیں۔پندرہ کی تلاش جاری ہے۔

Breaking News