سان فرینسسکو: ڈیجیٹل الیکٹرانکس کی معروف کمپنی ایپل نے جدید اور موثر آئی فون فائیو نامی سمارٹ فون لانچ کردیا.
2007 سے اب تک دنیا بھر میں 24 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آئی فون فروخت کرنے کے بعد سان فرینسسکو میں ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کوک نے آئی فون فائیو بھی لانچ کر دیا، آئی فون فائیو کا ماڈل فورایس کے مقابلے میں 18 فیصد پتلا اور وزن میں 20 فی صد کم ہے ،اس کی سکرین پہلے سے بڑی اور سائز 4 انچ ہے، نئے ماڈل پر انٹرنیٹ کی رفتار پچھلے ماڈل کے مقابلے میں دوگنی ہے جبکہ فون میں نصب کیمرہ کسی بھی حریف سمارٹ فون کے کیمرے سے بہتر ہے، اپیل نے نئے ماڈل میں پراسیسر A6 استعمال کیا ہے جو سائز میں چھوٹا مگررفتار میں تیز ہے۔
ماہرین کے مطابق آئی فون فائیو فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرسکتا ہے، ایپل آئی فون فائیو 21 ستمبر کو مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا