Ads 468x60px

Full тiмє мαѕтi

Monday, 24 September 2012

کالاباغ،ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب



کالاباغ کے قریب ماڑی انڈس میں ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ منفرد تقریب امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدرسہ اما م خمینی ماڑی انڈس کے سبزہ زا ر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ضلع میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، ماڑی انڈس، چکوال سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے شامل تھے جو غربت اور تنگدستی کے باعث شادی کے اخراجات اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔ 

تقریب میں شریک جوڑوں کا علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھایا گیا۔ امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا ہے کہ ہر دلہن کو 70 سے 80 ہزار روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا۔ تقریب میں شریک جوڑوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرسٹ کی سماجی خدمات قابل قدرہیں۔
Breaking News