اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے. وزرات پیٹرولیم کے مطابق تیس ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں چھہ روپے فی لیٹر کمی اور سی این جی کی قیمت میں پانچ روپے ستر پیسے روپے فی کلو کمی متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں بھی پچاس سے ساٹھ پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے